ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل شوٹکان کراٹے انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام نولوگوں کو بلیک بیلٹ

بھٹکل شوٹکان کراٹے انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام نولوگوں کو بلیک بیلٹ

Thu, 21 Jul 2016 19:43:17    S.O. News Service

بھٹکل:21/ جولائی(ایس او نیوز)شوٹ کان کراٹے انسٹی ٹیوٹ بھٹکل کے زیر اہتمام منعقدہ بلیک بیلٹ تقسیم کاری پروگرام میں کراٹے میں مہارت حاصل کرنے والے نو لوگوں کو بلیک بیلٹ سے نوازا گیا۔ 

پروگرام میں ناگپا نائک تلگوڈ ،امیش موگیر ہیبلےاور سریش نائک تلاند کو بلیک بلٹ کی دوسری ڈگری تفویض کی گئی، جبکہ گوپال نائک کارگیدے اور منوج نائک آسارکیری نے پہلی ڈگری حاصل کی ۔ چندر انائک مٹھلی ، موہن نائک منکولی ، پرمود گوالی منکولی اور منجوناتھ نائک مرڈیشور نے نیا بلیک بلٹ حاصل کیا۔

ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر نے پروگرام کا افتتاح کیا۔جبکہ شری گرو سدھیندرا کالج  بھٹکل کے پرنسپال ناگیش بھٹ ، سینٹ تھامس اسکول کے پرنسپال شیاموئے ورگیس، نیو انگلش اسکول کے صدر مدرس ایم کے نائک ، بینا وئیدیا اسکول کی پشپاوتی ، آر این شٹی رورل پالی ٹکنیک کے مری سوامی ، کاروار کراٹے کے استاد سی راجن، شوٹکان کراٹے بھٹکل کے واسو این نائک وغیرہ اس موقع پرموجود تھے۔


Share: